بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے شادی کے بعد اپنی شوبز سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیاہے تاہم ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے دیپیکا کو اپنی فلم ”مہابھارت“ میں اہم کردار کی آفر کی جس پر دیپیکا نے ان سے معذرت کرکے کام کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیپیکابہر حال اپنی نئی فلموں پر کام شروع کرنے جارہی ہیں۔