Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا100طاقتور خواتین میں شامل

امریکی میگزین نے دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہر ست جاری کی ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا نام شامل کرلیاگیا ہے ۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر کہاکہ انہیں میگزین کی اس اہم ترین فہرست میں کئی طاقتور خواتین کے ہمراہ شامل کیا گیاجس کے لئے انہوں نے میگزین کا شکریہ بھی ادا کیا تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ شادی کے بعد دوبارہ اپنی فلمی سرگرمیوںکی شروعات کررہی ہیںاور وہ فلم ”دی ا سکائے از پنک“ کی تشہیر کا آغاز کریں گی۔ جس میں ان کے ہمراہ فرحان اختر اور زائرہ وسیم کام کرتے نظر آئیں گے۔
 

شیئر: