محمد بن سلمان کی مدد کرتا رہونگا، ٹرمپ
واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اقتدار پر اچھی پکڑ ہے اور وہ انکی پشت پناہی کرتے رہیں گے۔ٹرمپ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب کی پشت پناہی کا مطلب محمد بن سلمان کی پشت پناہی ہے تو جی ہاں میں اس وقت یہ کررہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ انکے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ سعودی عرب ہمارا بہت اچھا اتحادی ہے۔