Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ نے پہلا فرنٹ ڈسپلے ہول کیمرہ فون متعارف کرا دیا

سامسنگ کمپنی کی جانب سے دنیا کا پہلا فرنٹ ڈسپلے ہول کیمرہ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے اور یوں کمپنی نے ہواوے کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فون کو گلیکسی اے 8 ایس نام دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.4 انچ کا ہے اور اس میں بائیں جانب کیمرہ ہول دیا گیا ہے جس میں 25 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ رکھا گیا ہے ۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 24 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ، 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینز اور 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر شامل ہے۔ فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی اسمارٹ فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کو نیلے ، گرے اور ہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: