Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ڈاکٹرز فورم تقریب

***جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط***
پاکستان ڈاکٹرز فورم عسیر نے نئے ممبرز کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹرز حضرات کے علاوہ مقامی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پاکستان ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین اور او پی ایف ایڈوائزری کونسل کے ممبر ڈاکٹر جمیل مغل نے نئے ممبرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ڈاکٹرز حضرات کے مسائل حل کرنا اور اپنی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے۔ یہ غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے۔ فورم پاکستان قونصلیٹ جدہ اور کمیونٹی کے درمیان رابطہ کا کام بھی کرتا ہے۔ آپ کے مقامی مسائل قونصلیٹ جدہ اور سفارتخانے تک پہنچاتا ہے۔ انکے حل کیلئے قونصلیٹ جدہ اور سفارتخانے کے ساتھ تعاون بھی کرتا ہے۔  ڈاکٹر جمیل مغل نے کہا کہ میںآپ کے مسائل او پی ایف تک بھی پہنچاتا ہوں آپ اپنے مسائل سے آگاہ کیا کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیں فائلر بننے کا حق دیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کا پاکستان کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں کوٹے کو بڑھایا جائے اور پاکستانی بچوں سے فیس ڈالرز میں نہ لی جائے،نارمل طریقہ کار  جو ہے اس طرح لی جائے۔ بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم سے خریدی گئی پراپرٹی پر ٹیکس کی چھوٹ ہونی چاہئے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں جائدادوں پر ناجائز قابض مافیا سے قبضہ چھڑانے میں او پی ایف معاونت کرے۔ انہوں نے ڈاکٹرحضرات کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو طبی سہولتیں دیئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں۔ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہنا چاہئے۔ اچھے اخلاق او رکردار سے ملک کا نام روشن کریں۔ ڈاکٹر جمیل مغل نے فورم کی کمیٹی میں ڈاکٹر عامر عطا اور ڈاکٹر فہیم ابراہیم کو شامل کرنے کا اعلان کیا جسے ممبرز نے سراہا۔ نئے ممبرز میں ڈاکٹر نذیر احمد، ڈاکٹر امانت علی، ڈاکٹر زمان رانجھا، ڈاکٹر توصیف ، ڈاکٹر منصور خان، ڈاکٹر قاسم خان، ڈاکٹر منیر خان اور ڈاکٹر زاہد پرویز کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔ نئے ممبرز نے ڈاکٹر جمیل مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کمیونٹی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ،ہم فورم کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے جس پر ڈاکٹر جمیل نے انکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر جمیل مغل کی جانب سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
 

شیئر: