Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کافی پئیں ،بیماریاں دور بھگائیں

لندن ۔۔۔۔ کافی کے فوائد اور نقصانات کے حوالے سے دنیا بھر کی لیباریٹریوں میں آئے دن نت نئے تجربات ہوتے رہتے ہیں اور اسی حوالے سے آنے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مشہور مشروب کافی سے پارکنسن اور ڈائمنشیا جیسی بیماریاں ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ کی تیاری میں کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ تجربات اور مشاہدے میں یہ دیکھنے میں آیا کہ کافی کے اندر الفا سنکلین نامی جو پروٹین ہوتی ہے وہ ان بیماریوں کے ابتدائی اثرات کا سبب بننے والی گٹھلیوں کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تجرباتی مرحلے میں چوہوں پر کافی کو اس زاویے سے بھی آزمایا گیا اور انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے۔ تجربے کے دوران ان چوہوں کو 6ماہ تک کافی کی انتہائی معمولی مقدار پلائی گئی۔ اگر حالیہ تجرباتی نتائج آخری اور حتمی تجربے پر پورے اترے تو ان 2بیماریوں کا ایک موثر علاج سامنے آجائیگا جنہیں اب تک ناقابل علاج مرض سمجھا جاتا رہا ہے۔ تجربے سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ کافی کے اندر شامل 2اہم مرکبات میں جن میں کیفین شامل ہے اتنی قوت ہے کہ دماغی صلاحیت کو بھی بہتر بناسکے۔
 
 

شیئر: