کنٹاس ایئر: مسافر ایئرہوسٹس کو دھکادینے کا مجرم ثابت
برزبن ۔۔۔ کنٹاس ایئرلائنز میں مسافروں کے درمیان لڑائی کی خبریں کوئی نئی بات نہیں مگر اس بار خود کنٹاس والوں نے ایسی ہنگامہ آرائی کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں ایک 48سالہ مسافر ایک خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کو زور سے دھکا دینے کا مجرم نظرآتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 48سالہ ملزم مسافر پیٹرک والٹر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے ایئرہوسٹس نے اپنی تصاویر اتارنے سے روکنے کی کوشش کی تھی جس پر اسے غصہ آگیا ۔ یہ واقعہ اپریل میں پورٹ ہیڈلینڈ سے برزبن جانے والی پرواز میں پیش آیا تھا۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد ملزم کو گرفتارکرلیا گیا اور پھر عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سماعت کے بعد فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پیٹرک کو ملزم قرار دیدیا تاہم ابھی تک اس کی سزا کا تعین نہیں ہوا۔ممکن ہے کہ چند ہفتوں میں عدالت اسے سزا بھی سنادے گی۔