بی جے پی کی شکست غلط فیصلے کا نتیجہ ہے
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
لکھنؤ۔۔۔ 5ریاستوں کی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے مایوس کن مظاہرے سے تلملائے ضلع بلیا کے بیریا اسمبلی حلقے کے ممبراسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ ان ریاستوں میں بی جے پی کی شکست ایس سی، ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کئے جانے کے غلط فیصلے کا نتیجہ ہے۔بی جے پی حکومت کا ایس سی،ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ خودکشی کے مترادف تھا۔