لکھنؤ ۔۔۔شاہجہاں پور ضلع کے شہر کوتوالی علاقے میں پیر کی صبح ایک لیکھ پال (پٹواری) نے گھرکے اندرخودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔سرکل افسر بلدیو سنگھ کھنیڑا نے یہاں بتایا کہ صدرتحصیل میں تعینات لیکھ پال سدھیر سیکسینہ(45) اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھانہ علاقہ کے محلہ گوہر پورا میں رہتے تھے۔ پولیس کو اطلاع ملی کی لیکھ پال کی گھر کے اندر گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔