جدہ۔۔۔۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزیوں اور دھمکیوں کوپوری قوت سے مسترد کر دیا۔ او آئی سی نے توجہ دلائی کہ فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے جارحانہ تصرفات اور جرائم کا سلسلہ کافی پرانا ہے البتہ ان دنوں شدت آگئی ہے۔ او آئی سی نے خبردار کیا کہ اگر فلسطینی صدر کو یہودی آبادکاروں نے کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچایا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر ہی عائد ہو گی۔ او آئی سی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دھمکیوں پر یہودی آبادکاروں کی مذمت کرے اور فلسطینیوں کیلئے عالمی تحفظ کی قراردادیں نافذ کرائے۔