سعودی تاجر کی تشہیر
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
مکہ مکرمہ ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے زائد المیعاد ٹائر اور غیر معیاری انجن آئل فروخت کرنے والے گاڑی سروس سینٹر کی تشہیر کردی۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں فوجداری کی عدالت نے سعودی شہری عماد عبدالرحمن الحکمی کو مقدس شہر میں زائد المیعاد ٹائر اور غیر معیاری انجن آئل فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر مقامی اخبارات میں تشہیر کی سزا سنائی تھی جسے وزارت تجارت نے نافذ کردیا۔ عدالت نے الحکمی پر جرمانہ ، سروس سینٹر بند کرنے کی سزابھی سنائی تھی۔