Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج سے نقوی کی ملاقات

 
جدہ ۔۔۔وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن سے جدہ کے دفتر میں ہندوستانی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ۔بنتن نے ہندوستانی وزیر کو خوش آمدید کہا انہوں نے حج امور کو منظم کرنے کے سلسلے میں تعاون پیش کرنے پر ہندوستانی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ہندوستانی وزیر نے ضیوف الرحمان کی خدمت ، حجاج ، معتمرین اور زائرین کی نگہداشت پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے ولیعہد محترم کو خراج تحسین پیش کیا۔عباس نقوی نے کہا کہ وزارت حج و عمرہ حجاج ، معتمرین اور زائرین کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اس کا کردار قابل تعریف ہے ۔

شیئر: