الحدیدة معاہدہ: سعودی عرب کا خیر مقدم
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
ریاض۔۔۔ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والے الحدیدة معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اول روز سے ہماری پالیسی یمن میں قیام امن کی ہی تھی۔سعودی عرب امن و امان کو سب سے اوپر رکھے ہوئے ہے۔یمن میں حوثیوں کے خلاف عسکری کارروائی کا بنیادی مقصد انہیں جارحیت سے روکنا ، تشدد اور خونریزی بند کرانا تھا۔ سعودی عرب نے حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان الحدیدة معاہدے پر صدر عبدربہ منصور ہادی کو مبارکباد پیش کی۔