آئندہ سال مقبول ہونے والے ہوٹل
لندن ۔۔۔ نئے سال کی آمد آمد ہے اور لوگ سیر و سیاحت اور تفریح کیلئے مختلف ممالک اور علاقوں میں جانے اور وہاں کی سیر کرنے کے منصوبے بنانے لگے ہیں۔ مگر ایسے منصوبوں میں سب سے مرکزی حیثیت انکے جائے قیام کی ہوتی ہے کہ وہ کہاں ٹھہریں گے اور جہاں ٹھہریں گے وہ ہوٹل یا جگہ انکی پسند کی ہوگی یا نہیں۔ اب ہوٹلوں کی بکنگ بھی شروع ہوچکی ہے ۔ ماہرین سیر و سیاحت اور ٹریولنگ ایجنسیاں جن ہوٹلوں کو بیشتر سیاحوں کی ممکنہ قیام گاہ قرار دے رہے ہیں ان کے بارے میں ان ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ وہاں مہمانوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ کھانا اچھا فراہم ہوتا ہے اور بے شمار تفریحات بھی ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی فہرست میں یونان کا ایکوز آریا ہوٹل ، بھوٹان کا سکس سینز لاج اور بکنگھم شائر کا لانگلے ریسٹ ہاﺅس اور اسکاٹ لینڈ کا ہوٹل فنگل خاص طور پر قابل ذکر ہے۔