مدینہ منورہ۔۔۔ خادم حرمین شریفین عمرہ پروگرام پر آئے ہوئے مہمانوں نے جمعہ کی نماز مسجد نبوی شریف میں ادا کی۔ انہوں نے خطیب و امام مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی سے جمعہ کا ایمان افروز خطبہ سنا۔ 8افریقی ممالک کے 203 مہمانوں نے حرمین شریفین مقدس شہروں اور مقامات مقدسہ میں شاندار منصوبے نافذ کرنے پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین حج و عمرہ و زیارت پروگرام کو امت مسلمہ کے رہنماﺅں کو ارض مقدس سے جوڑنے کی خوبصورت کوشش سے تعبیر کیا۔