Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی نئی ذمہ داری؟

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے داماد جیرڈ کشنر کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اخبار ہفنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس کے قریبی ایک اعلی ریپبلکن کے حوالے سے  اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایوانکا ٹرمپ کے شوہر اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کشنرنے اس سلسلے میں ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ اس بارے میں جب وائٹ ہاؤس سے معلومات طلب کی گئی تو وائٹ ہاؤس نے جواب نہیں دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اس عہدے کے لئے پانچ امیدواروں کی فہرست کو مختصر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ چیف آف اسٹاف جان ایف کیلی رواں سال کے آخر میں وائٹ ہاؤس چھوڑیں گے۔ 

شیئر: