واشنگٹن۔۔۔روسی خاتون ماریا بوٹینا نے امریکی عدالت میں امریکہ کے خلاف سازش کا الزام قبول کر لیا۔ماریا بوٹینا پر الزام تھا کہ انہوں نے روس کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے امریکی پالیسی روس کے حق میں کرنے کے لیے طاقت ور گن لابی میں داخل ہونے کی کوشش تھی، وفاقی پراسیکیوٹرز کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت گزشتہ روز ایک فیڈرل کورٹ میں سازش شریک ہونیکا الزام قبول کرلیا، جس سے پراسیکیوٹرز کو امریکی سیاست میں روس کی دخل اندازی کے متعلق معلومات حاصل ہو سکیں گی۔واشنگٹن میں قائم امریکن یونیورسٹی کی سابق گریجوایٹ اسٹوڈنٹ ماریا بوٹینا، جو اسلحہ رکھنے کے حق کی کھلم کھلا حمایت کرتی تھی، واشنگٹن میں ایک ڈسٹرکٹ جج تانیا چوٹکان نے سامنے پیش ہوئی۔ اس نے پراسیکیوٹرز کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ بوٹینا کے وکیل رابرٹ ڈریسکول کا اندازہ ہے کہ اسے چھ مہینے تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ سزا پوری کرنے کے بعد ممکنہ طورپر اسے روس بھیجے جانے کے لیے ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔