Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے ، امریکہ

واشنگٹن۔۔۔امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی۔امریکی ایوان نمائندگان میں میانمارکی فوج کی مخالفت میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ ایوان اب سرکاری طور پر یہ مؤقف اختیارکرتا ہے کہ اجتماعی تشدد کی پالیسیاں اور میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا کی بے دخلی کے لیے اختیار کردہ اقدامات نسل کشی قرار دی جاتی ہے۔ ایوان نے قرارداد اکثریت سے منظور کرلی، قرارداد کے حق میں 394 ٗ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔اس سے قبل بھی اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میانمارفوج نسل کشی سمیت اجتماعی ہلاکتوں اورزیادتی میں ملوث ہے جسے میانمارکی فوج کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔واشنگٹن میں قائم میانمارکے سفارت خانے نے فوری طور پر ایوان نمائندگان میں کی جانے والی رائے شماری پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

شیئر: