Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کی شکست، عوام کا غصہ ہے، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے حالیہ 5ریاستوں میں ہونے والے الیکشن میں  بی جے پی کی شرم ناک شکست  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات میں جو بات سامنے نظر آئی وہ ہے عوامی غصہ ۔ بی جے پی کی دھوکے بازی سے اکتا کر عوام نے متحد ہوکر اسے یہ احساس کرادیا کہ فرقہ پرستی اور لڑانے والی طاقتوں کے لیے اب کوئی جگہ نہیں۔ غرور اور فریب کی سیاست اب اس ملک میں چلنے والی نہیںہے ملک کے غریبوں ، نوجوانوں، کسانوں اور کمزور طبقات کے لوگوں کو نظر انداز کرنا اچھی بات نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے وقت  جو قدریں ہمارے بزرگوں نے طے کی تھیں آج کی سیاست میں وہ اسی طرح پسند کی جاتی ہیں جیسے پہلے تھیں۔ اکھلیش نے کہا کہ ان قدروں کو مسترد کرنے والوں کی زندگی زیادہ دن نہیں ہوتی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ قومی یک جہتی اور بھائی چارے والا ملک رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت دو طرح کی باتیں کررہی ہے ۔ وہ اپنے کارکنوں کو دھوکا دینے میں لگی ہے۔ اس شکست سے کوئی سبق سیکھنے کے بجائے الٹے مایوسی سے اپنے کارکنوں کو نکالنے کی کوئی کوشش نہیں کررہی ہے۔ جو اس پارٹی کیلئے انتہائی نقصان دہ اور خطرناک ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ نوٹ منسوخی اور جی ایس ٹی کے معاشی بحران سے ملک بری طرح متاثر ہے۔ تجارت تباہ ہوچکی ہے ۔ بے روزگاری عام ہے۔ افسوس کہ بی جے پی اسے قبول کرنے پر تیار نہیںہے۔ 
 

شیئر: