Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانا اے ٹی ایم کارڈ بند

لکھنؤ۔۔۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے مسلسل قدم اٹھا رہا ہے۔ بینک نے اپنا پرانا اے ٹی ایم ( ڈیبٹ کارڈ) بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ  میگنیٹک ڈیبٹ کارڈ ہے۔ ان کے بدلے میں بینک نئے دور کے چپ والے ای ایم وی کارڈ دے رہا ہے۔ بینک نے اپنے تمام صارفین کو 31 دسمبر تک کارڈ بدلنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔اگر آپ کے پاس بھی اپنے پرانے میجسٹریپ ( میگنیٹک) ڈیبٹ کارڈ ہیں تو  فورا بدل لیں ۔پرانے کارڈ بند ہونے جا رہے ہیں۔ صارف کو ای ایم وی چپ والا ڈیبٹ کارڈ لینا ہو گا۔ آخری تاریخ 31 دسمبر 2018 ہے۔  بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں آپ کے کارڈ کو قبول نہیں کریں گی۔نئے کارڈ کے لئے آپ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بینک کی شاخوں میں بھی جا کر آپ اپلائی کر سکتے ہیں۔ بینک نے فروری 2017 سے پرانے کارڈ بند کر دئیے ہیں۔ 31 دسمبر 2018 سے انہیں پوری طرح سے بند کیا جا رہا ہے۔
 

شیئر: