سدھو ایک اور تنازع میں گھر گئے
نئی دہلی۔۔۔۔ پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو اس وقت ایک اور تنازع میں گھر گئے جب کرکٹر سے سیاستداں بننے والے سدھو کو ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بطور ہدیہ دیئے گئے ایک کالا تیتر قید میں رکھنے پر ایک سماجی کارکن نے وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورومیں انکے خلاف شکایت درج کرادی۔شکایت کنندہ سندیپ جین نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ سدھو کا یہ عمل تحفظ چرند پرند قانون مجریہ1972کی خلاف ورزی ہے۔