پروفیسر ایس اے شکور کی سعودی عرب آمد
حیدرآباد۔۔۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کو حج 2019ء کے دوران مکہ مکرمہ کے گرین اور عزیزیہ میں حجاج کرام کی رہائش کیلئے عمارتوں کا انتخاب کرنے کی غرض سے بلڈنگ سلیکشن ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ حکومت تلنگانہ نے احکام جاری کردیئے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ہفتے کو حیدرآباد سے جدہ روانہ ہوں گے۔ عزیزیہ اور گرین زمروں میں حجاج کرام کے لئے عمارتوں کا انتخاب کریں گے۔ سعودی عرب میں ان کا قیام 12دن رہے گا ۔ پروفیسر شکور اس سے قبل 2012ء میں بھی بلڈنگ سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔