سبز پتوں والی سبزیاں صحت کی ضامن
ہرے پتوں والی سبزیاں صرف جسمانی طورپر فٹنس کی ضامن ہی نہیں بلکہ ان کا استعمال کینسر سمیت بہت سی مہلک بیماریوں کے خدشے کو کم کردیتا ہے . تحقیق کے مطابق ہرے پتوں والی سبزیاں سستی ختم کرتی ہیں . ان میں پایا جانے والا ہیمولیکونن خون کے خلیوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے . جس کی وجہ سے سبزیاں کھانے والے افراد خود کو ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں . ہرے پتوں والی سبزیاں پھیپھڑے ، معدے اور لبلبے کے کینسر کے خطرے کو کم کر دیتی ہیں . اسکے علاوہ ان میں موجود وٹامنز ذیابیطس کی روک تھام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں . تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ یہ سبزیاں حیاتین ، نمکیات اور سیلولوز سے بھرپور ہوتی ہیں اور انکےسبز پتےکاربوہائیڈریٹ کی بدولت انسان کو اچھی خاصی توانائی فراہم کرتے ہیں . یہ نظام انہضام کو درست رکھتی ہیں اور تازہ اور مصفا خون کی فراہمی میں معاون ہوتی ہیں . پالک میں حیاتین الف اور آئرن وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے یہ خون کی کمی ، معدے کی سوزش اور جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے اور خشکی کو دورکرنے کے لیے مفید اور آزمودہ ہے . سرسوں کےپتوں کے ساگ میں حیاتین ب، کیلشیم اور آئرن کے علاوہ کندھک بھی پائی جاتی ہے . یہ خون کے زہریلے مادوں کو دور کر کے خون صاف کرتا ہے . سبز پتوں والی سبزیاں سانس کی تکلیف اور سینے کی جکڑن دور کرنے کے لیے بھی مفید ہیں .