Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صوبہ کنڑ میں بمباری،25ہلاک

کابل۔۔۔پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ کنڑ میں افغان و اتحادی افواج نے شہری آبادی پر بم برسائے ۔خواتین اور بچوں سمیت25 افغان شہری جاں بحق جبکہ متعدد گھر تباہ ہوگئے ۔افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں20 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین اور جاری تصاویرکے مطابق افغان و اتحادی فوج نے  دیہات پرکئی بم برسائے ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ فضائی حملے میں کوئی طالبان جاں بحق نہیں ہوا۔ 20 سے زائد عام شہری جاں بحق ہوگئے۔زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں،اس بمباری کی زدمیں آکر متعدد گھر تباہ ہوگئے ۔
 

شیئر: