Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سرحد پر گرفتار 7سالہ بچی ہلاک

میکسیکو....ریاست نیو میکسیکو کے علاقے میں امریکی بارڈر پولیس کی جانب سے گرفتار گوئٹے مالا کی 7 سالہ بچی تحویل کے دوران ہلاک ہوگئی۔ لڑکی جس نے والد کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کی تھی۔ گزشتہ ہفتے پانی کی کمی اور صدمے میں مبتلا ہونے سے ہلاک ہوگئی۔امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ’بچی نے کئی دن سے کچھ نہیں کھایا تھا اور نہ پانی پیا تھا۔ادارے نے بتایا کہ گرفتاری کے 8 گھنٹے بعد ہی بچی کو اچانک سے جھٹکے لگنا شروع ہوگئے تھے۔ بچی کا ہنگامی بنیاد پر طبی معائنہ کیا گیا۔اس کے جسم کا درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تھا اور وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھی۔سی بی پی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہبارڈر پیٹرول ایجنٹس نے بچی کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔
 

شیئر: