Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا ای 80ملین افراد نے دیکھی

ریاض ۔۔۔ مشرقی وسطی کی سطح پر ریاض میں منعقدہونے والی الیکٹریکل گاڑیوں کی ریس فارمولا ای ہفتے کے روز اختتام پذیر ہو گئی ۔ ریس جمعرات کو شروع ہوئی تھی ۔ ریس میں پرتگال کے انتونیو فلیکس ڈی کوسٹا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر فرانس کے جان ایرک رہے تیسری پوزیشن بلیجیم کے جیروم نے حاصل کی ۔مملکت کی تاریخ میں منعقد ہونے والی ریس فارمولا ای کو عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل رہی ۔ دنیا بھر سے ذرائع ابلاغ نے ریس کو کورکیا جبکہ مختلف ممالک سے 80 ملین افراد نے ریس کو براہ راست دیکھا ۔ ریس کے اختتامی مرحلے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ شائقین نے سیلفی بنوائی جبکہ فارمولا ای ریس کے موقع پرایئر شو بھی پیش کیا گیا۔
 

شیئر: