بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان حال ہی میں سینما پر نہیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیئے ہیں۔ ۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس ۔کے مطابق اداکار شاہ رخ خان سلمان خان کے ٹی وی شو بگ باس میں پہنچے جہاں دونوں کی موجودگی کو ناظرین نے خوب سراہا سلمان کی میزبانی کےشو میں شاہ رخ مہمان بنے۔ انہوں نے فلم زیرو کے گیت عشق بازی پر رقص بھی کیا۔ شاہ رخ ان دنوں فلم زیرو کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی۔