پرانی ووکس ویگن نئے انداز میں
جنیوا ۔۔۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں آئندہ سال مارچ میں ہونے والے موٹر شو کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ووکس ویگن ذرائع کا کہناہے کہ وہ اپنی اس کار کو جدید تر بناکر اس شو میں پیش کریگی جس نے 1960کے عشرے میں زبردست شہرت حاصل کی تھی اور شہرت کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اس میں لگے ہوئے ٹائروں کا سائز اس وقت مروج گاڑیوں میں لگے ہوئے ٹائروں سے کہیں زیادہ بڑا تھا۔ کمپنی ذرائع کا کہناہے کہ اس کار کی ایک اور نمایاں خصوصیت اس میں لگا ہوا رول بار تھا جسکی مدد سے گاڑی آگے پیچھے باآسانی ہوسکتی تھی۔ کمپنی ذرائع کا کہناہے کہ اسے شکل و صورت میں جدید بنانے کا مقصد یہ ہے کہ گیس وغیرہ کا اخراج کم کیا جائے اور ماحولیات کو جس حد تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے رکھا جاسکے۔ اسکا بنیادی نمونہ 1960کی اس کلاسک کار جیسا ہے جو مائرز مینکس ڈیون بگی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور اسے ووکس ویگن کی اصلی بیٹل چیسس پر تیار کیا گیا تھا۔ آنے والی گاڑی میں بڑے ٹائر اور رول بار تو ہونگے مگر اس میں ایک خاص قسم کی ونڈ شیلڈ لگی ہوگی جسے وقت ضرور ت لگایا اور کھولا جاسکے گا۔ واضح ہو کہ اسکی اصل کار 80سال پہلے فیشن کی دنیا سے الگ کردی گئی تھی۔