Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلند شہر واقعہ کا ملزم گرفتار

لکھنؤ۔۔۔۔   اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے بلند شہر کے پرتشدد واقعہ میں پولیس کو مطلوب چل رہے ملزم سوربھ پائل کو گزشتہ دنوں سیانہ علاقے میں گرفتار کر لیا۔ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشک سنگھ نے بتایا کہ بلند شہر کے سیانہ علاقے میں3 دسمبر کو گئوکشی کی خبر کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد میں نامزد ملزم سوربھ پائل کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیانہ علاقے میں تشدد کے واقعہ میں مطلوب ملزموں کو گرفتاری کی ذمہ داری ایس ٹی ایف کی نوئیڈا اکائی کے افسران کو دی گئی ہے۔
 

شیئر: