Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس پیسے بنانے کے راستے ڈھونڈتی ہے، مودی

 نئی دہلی ۔۔۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے رافیل سودے کے حوالے سے کانگریس پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی پیسہ بنانے کے راستے ڈھونڈتی رہی ہے اور اس نے ملک کے دفاعی شعبہ کو لوٹا ہے  اور یہی شعبہ اس کی لوٹ کھسوٹ اور آمدنی کا ذریعہ رہا ہے۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تاملناڈو کے بی جے پی کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کانگریس کے گھپلوں سے تینوں مسلح افواج کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔کانگریس نے لوٹ کھسوٹ میں فوجیوں کے مورال کی بھی کوئی پروا نہیں کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے دور میں پانچویں اور چھٹے عشرے میںجیپ گھپلہ ہوا اور 90کے عشرے میں بوفورس گھپلہ ہوا۔وزیر اعظم نے کانگریس کے دور میں ہوئے گھپلوں کی فہرست کو طویل کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ہی اگستا ویسٹ لینڈ اور آبدوز گھپلے ہوئے۔

شیئر: