Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹر یاسر شاہ کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: لیگ اسپنر یاسر شاہ کو وزیر اعظم عمران خان نے تیز ترین 200 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بنی گالا میں ملاقات کی۔ یاسر شاہ گھریلو مصروفیت کے باعث ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ روانہ نہیں ہو سکے وہ کچھ روز بعد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹوں کا ورلڈ ریکارڈ بنانے پر گگلی ماسٹر کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث انہیں کرکٹ دیکھنے کا کم ہی وقت ملتا ہے لیکن وہ ٹیم کی کارکردگی کی اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہتے ہیں اور ان کی نیک تمنائیں ہمیشہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: