بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ دیپیکا پڈوکون سے شادی کے بعد انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔وہ جہاں جاتے ہیں اپنی اور دیپیکا کی زندگی پر گفتگو ضرور کرتے ہیں۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر ایک ایوارڈ تقریب میں گئے جہاں رنویر نے کہا کہ فلموں میں شاید مجھے کبھی ملکہ نہیں ملی تھی مگر حقیقت کی زندگی میں مجھے میری ملکہ مل گئی۔ رنویر نے دیپیکا سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے 6 سال کے دوران اگرمیں نے اپنی زندگی میں کچھ حاصل کیا ہے تووہ سب دیپیکا کی وجہ سے ہی ہے۔یہ سن کر دیپیکا کے آنسو نکل آئے۔