سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کے موقف کو مسترد اور اسکی مذمت کردی
منگل 18دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے شاہی خاندان کے افراد، مفتی اعلیٰ ، علماء، سعودی عہدیداروں اور شہریوں کے وفود کی ملاقات
٭ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ارکان کا خیر مقدم کیا
٭سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کے موقف کو مسترد اور اسکی مذمت کردی
٭ سعودی قومی مجموعی پیداوار کی شرح نمو مملکت کی اقتصادی طاقت کی روشن علامت
٭ ٹرمپ نے ترک صدر سے فتح اللہ گولن حوالے کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا، وائٹ ہاﺅس
٭ بحرین نے امریکی سینیٹ کے موقف پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کردیا
٭ تاریخی شہر الدرعیہ میں فارمولا ای کے اختتام پر موسیقی کا پروگرام، بارش نے سماں باندھ دیا
٭ قیادت راشدہ کی مدد سے نیا ابلاغی دور شروع کررہے ہیں، سعودی وزیراطلاعات و نشریات
٭ حوثیوں نے سویڈن معاہدے کے 3روز بعد یمن کے 4صوبوں سے 38افراد اغوا کرلئے
٭ سعودی آرامکو نے ثانوی کے طلباءو طالبات سے اسکالر شپ کی درخواستیں طلب کرلیں
٭٭٭٭٭٭٭