ریاض ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے صنعاءاور الحدیدة میں اپنے ماتحت محکمہ خفیہ کے افسران کو گرفتار کرلیا۔ حوثی قائدین کو انکی بابت بغاوت کا شبہ ہوگیا تھا۔ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حوثی باغی صنعاء سے مفرور محکمہ خفیہ کے بعض افسران کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔دوسری جانب حوثی باغی الحدیدة میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں۔