عدن ۔۔۔۔ یمن کے نائب وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر نزار با صہیب اور کویت میں امدادی منصوبہ جات کے ڈائریکٹر محمود المسباح نے انسانی امداد کے ایک معاہدے پر عدن میں دستخط کردیئے۔ اسکے تحت کویت کی فلاحی انجمنیں یمن کے مختلف صوبوں میں انسانی و ترقیاتی شعبوں میں کام کریں گی۔ یہ معاہدہ کویتی دفتر خارجہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کویت چاہتا ہے کہ وہ اہل یمن کی مدد یمنی حکومت کے سائبان تلے انجام دے۔