Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرینی شوریٰ میں یہودی خاتون بھی شامل

منامہ ۔۔۔ بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے علی بن صالح الصالح کو مجلس شوریٰ کا صدر مقرر کردیا۔ وہ 2010ءسے اس منصب پر فائز چلے آرہے ہیں۔ شاہ بحرین نے 9خواتین کو جن میں ایک یہودی اور ایک عیسائی بھی شامل ہیں مجلس شوریٰ کا رکن مقرر کردیا۔ نئی مجلس شوریٰ میں 31پرانے لوگ ہیں۔ شوریٰ کے ارکان کی تعدا د40تک پہنچ گئی ہے۔ بحرینی شوریٰ میں رکن خواتین کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ یہ کل ارکان کا 18فیصد ہیں۔
 

شیئر: