Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’اپوزیشن کے عدم تعاون پر آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی ہوگی‘‘

اسلام آباد:  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ نہ دینے پر آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ لوگ وزیراعظم کی آرڈیننس والی بات نہیں سمجھے، اگر اپوزیشن نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہ دیا تو عوام دوست قوانین کو آرڈیننس کے ذریعے نافذ کریں گے ۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ عوام دوست قوانین کو ہمارے ساتھ مل کر منظور کرائیں۔  یہ اپوزیشن کا امتحان ہے ، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے ۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے عوام کو دکھائیں گے کہ ان کے لیے کتنے اچھے قوانین ہیں۔  دیوانی مقدمات سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن نے ساتھ دیا تو بہتری آئے گی۔  وزیراعظم عمران خان نے بھی فوجداری قوانین سے متعلق جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
 

شیئر: