Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان امن عمل جاری رکھنے پر اتفاق

ابو ظبی ...پاکستان کی معاونت سے ابو ظبی میں افغان امن مذاکرات منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا ۔طالبان سمیت فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کی پیش رفت پر افغان حکام کو آگاہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو فورسز کی افغانستان سے مرحلہ وار واپسی، افغانستان کے نظام حکومت اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ طالبان مذاکرات کرانا افغان امن عمل میں پاکستان کا عملی قدم ہے۔پاکستانی تعاون فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔

شیئر: