اداکارعلی اعجاز انتقال کرگئے
لاہور ۔۔۔ پاکستان کے مایہ ناز اداکارعلی اعجاز نے فلم، ریڈیو اور ٹی وی پر اپنی قابلیت اور فن کا مظاہرہ خوب کیا۔ وہ مزاحیہ ہیرو کے طورپر بہت مقبول ہوئے، انہوں نے 1961ءمیں فلم ”انسانیت‘ ‘سے فنی کیریئر کا آغازکیا۔ علی اعجاز کی مشہور فلموں میں ”سالا صاحب“ اور ”دبئی چلو“کا شمارہوتا ہے جبکہ مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’خواجہ اینڈ سن، کھوجی اور شیدا ٹلی‘ شامل ہیں۔فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے مایہ ناز اداکارعلی اعجاز دل کا دورہ پڑنے سے 77 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ علی اعجاز اپنے مقبول ڈرامے ”دبئی چلو“ سے مقبول ہوئے تھے۔