Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#علی_اعجاز

پی ٹی وی کے نامور اداکار علی اعجاز 77 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ علی اعجاز نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں کئی لازوال ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کی وفات پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ٹویٹر صارفین نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹویٹ کیا : ‏نامور اداکار علی اعجاز کی فن کی دنیا کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ معاشرے میں مثبت سوچ کیلئے کام کیا ہے اللہ تعالیٰ انکے ورثاء کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔
طارق عزیز نے لکھا : ‏زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا،ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے۔میرے بہت ہی قریبی دوست علی اعجاز انتقال کر گئے۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ . 
اشتیاق اللہ خان نے کہا : ‏ایک عہد تمام ہوا ۔۔۔اور اس کے ساتھ ہی ہمار ے بچپن کی حسین یادیں بھی ختم ہوئیں ۔اللّه پاک " خواجہ صاھب " علی اعجاز کو جنت میں اعلی مقام دے ۔
حمزہ چوہدری نے ٹوئٹ کیا : ‏‎معروف سینئیر اداکار علی اعجاز آج لاہور میں دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کے باعث 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مزاحیہ اداکاری میں ان کا بہت نام تھا۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین۔ان کے خاندان کو صبر جمیل دے۔آمین
راشد نے لکھا : ‏اللہ تعالیٰ اداکار علی اعجاز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔میرا بچپن علی اعجاز کے ٹی وی ڈرامے اور فلمیں دیکھتے گزرا ہے۔علی اعجاز نے شب دیگ جیسے ڈراموں اور اک ووہٹی داسوال اے، دھی رانی، سسرال چلو، صاحب جی جیسی فلموں میں کام کیا۔
آفتاب اقبال نے ٹویٹ کیا : ‏پاکستان کے نامور اسٹیج اور ٹی وی اداکار علی اعجاز 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ اداکار کو حرکت قلب بند ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ آج ہماری انڈسٹری ایک ہیرے سے محروم ہوگئی۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین
 

شیئر:

متعلقہ خبریں