Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھریسامے کیخلاف پھر تحریک عدم اعتماد پیش

لندن۔۔۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں پھر تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کی۔اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں، تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا ۔تھریسامے پر اعتماد نہیں ۔ایوان زیریں حتمی فیصلہ کرے۔لیبر پارٹی کے جیرمی کوربن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پر رائے شماری کرسمس سے پہلے کروائی جائے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر ساتھی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر رائے شماری 14 جنوری تک موخر کردی تھی۔

شیئر: