عرعر۔۔۔ ہائی وے پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ہزاروں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں ۔ ہائی وے سیکیورٹی پولیس کے ریجنل ترجمان نے سبق نیوزکو بتایا کہ چیک پوسٹ پر متعین اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا جسے مقامی شہری چلا رہا تھا ۔ اہلکاروں کو ڈرائیور کی حالت پر شک ہوا جس پر اس سے تفتیش کرنے کے بعد گاڑی کی تلاشی لی تو وہاں سے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں ۔ ملزم کے خلاف منشیات رکھنے اور فروخت کرنے کا مقدمہ دائر کر کے چالان پراسیکیوٹر جنرل کے ادارے کو بھیج دیا گیا جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔