مکہ مکرمہ ۔۔۔ نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط سے مکہ مکرمہ میں افغان حج امور کے اعلیٰ عہدیدار محمد بلال فاریزادہ اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ انہوں نے حج انتظامات سے متعلقہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان حجاج و معتمرین کے لئے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پیش کی جانے والی سہولتوں اورخدمات کا تذکرہ ہوا۔ نائب وزیر حج نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہمیں دو ٹوک ہدایات ہیں کہ حجاج کرام کو معیاری خدمات پیش کی جائیں اور انہیں ارض مقدس میں خوش آمدید کہنے کی بہترین تیاریاں کی جائیں۔