Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ہوتا تو اچھا ہوتا، سونو نگم

ہندوستان کے مہشہور گلوکار سونو نگم حال ہی میں ایک بیان کے باعث خبروں میں آگئے ہیں۔ سونو نگم نے کہاہے کہ کاش وہ ہندوستانی نہ ہوتےبلکہ پاکستانی ہوتے۔ سونو نگم کہتے ہیں کہ کاش ان کی پیدائش ہند کے بجائے پاکستان میں ہوتی تو اچھا ہوتا۔ سونو نگم نے کہا کہ ہند  میں گلوکاروں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے اور گلوکاروں کو گانا گانے کیلئے میوزک کمپنیوں کو پیسے دینے پڑتے ہیں لیکن پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا اور ان سے کوئی بھی فیس نہیں لی جاتی۔واضح ہوکہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی بالی وڈ کیلئے اب تک درجنوں گیت گا چکے ہیں اور ان کا ہر گیت ہٹ رہاہے۔

شیئر: