حیدر آباد: تاوان کی ادائیگی کے باوجود 25 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں 16 دسمبر سے لاپتا نوجوان کی لاش اولڈ پاور ہاﺅس کے علاقے میں واقع گھر کے واٹر ٹینک سے برآمد کرلی گئی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان احسن جمیل کے لاپتا ہونے کی رپورٹ 16 دسمبر کو درج کی گئی تھی جبکہ گزشتہ روز لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاش احسن جمیل کے ایک دوست کی نشاندہی پر برآمد کی گئی جسے پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے، اور اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مقتول کے ورثا کا دعویٰ ہے کہ احسن جمیل کی بازیابی کے لیے 3لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی ادا کی گئی تھی۔