ریاض ۔۔۔ سعودی ہواوی کمپنی نے بیل یو کو ڈپٹی چیئرمین تعینات کردیا۔ انہوں نے اپنا چارج سنبھال لیا۔ انہیں بیبلو نینگ کا جانشین بنایا گیا ہے جو 2015ءسے اس منصب پر فائز تھے۔ بیل یو نے سعودی عرب میں کمپنی کا ڈپٹی چیئرمین بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مارکیٹ دنیا بھر میں کمپنی کی اسٹراٹیجک مارکیٹ ہے۔ ہم یہاں صارفین کو جدید ترین خدمات اور بہترین ٹیکنالوجی فراہم کریں گے۔