Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کے سر پر نئی تلوار لٹک گئی؟

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری امریکا میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جسے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بھی ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خرم شیر زمان کو آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 ،63 کے تحت ارکان کے لیے اپنے تمام اثاثے ظاہر کرنا لازم ہیں،اس لیے آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں۔  خرم شیرزمان کو آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا کہا ہے ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنا آخری الیکشن لڑچکے۔  یہ لوگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں صحت مندانہ ماحول سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اداروں کو خودمختار بنایا ہے۔  پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیل یے ماحول تبدیل ہورہا ہے۔
 

شیئر: