Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی ہائیکورٹ: لالوپرساد یادو کو عبوری ضمانت

نئی دہلی۔۔۔ دہلی ہائی کورٹ نے ریلوے کیٹرنگ اور ٹورزم کارپوریشن (آئی آرسی ٹی سی) گھپلے  میں  بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کو عبوری ضمانت دے دی ۔ لالو یادو نے جو چارہ گھپلے معاملہ میں رانچی جیل میں قید ہیں ،خرابی صحت کے باعث عدالت میں شخصی حاضری سے اظہار معذوری کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ سے اپنی درخواست ضمانت پیش کی۔اگرچہ مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (آئی ڈی) نے یہ کہتے ہوئے ان کی ضمانت کی مخالفت کی کہ لالو یادو اثر و رسوخ والی شخصیت ہیں اور ان کی رہائی سے تحقیقات پر اثر پڑے گا لیکن عدالت نے اس دلیل پر کان نہیں دھرا اور لالو یادو کو عبوری ضمانت دے دی۔

شیئر: