واشنگٹن۔۔۔امریکی انتظامیہ کے سینیئر عہدیدار نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے بڑی تعداد میں فوجی نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ افغانستان سے پہلا فوجی دستہ اگلے مہینے واپس آ سکتا ہے۔ پینٹاگون یا امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔اس وقت افغانستان میں تقریباً 14ہزار فوجی موجود ہیں۔ ان کا غیر فوجی مشن افغان فورسز کی تربیت اور مشاورت ہے۔امریکہ افغان فورسز کو اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پہلے ہی منتقل کر چکا ہے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے یہ حیران کن بیان دیا تھا کہ امریکہ شام سے اپنے فوجی دستے نکال رہا ہے۔ امریکی عہدے دار نے وال اسٹریٹ جنرل کو بتایا کہ میرے خیال میں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صدر تنازعات سے باہر نکلنے میں کتنے سنجیدہ ہیں۔وہ تنازعات کو اپنے اختتام تک پہنچانے کے ممکنہ طریقوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔