شام سے انخلاءکا فیصلہ اچانک نہیں،ٹرمپ
واشنگٹن... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی افواج کی واپسی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، روس اور شام کی 'داعش'کے خلاف مقامی لڑائی کا حصہ بننے کی توقع نہ کی جائے۔ شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا بلکہ یہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کاحصہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا جو کہ 100 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔